ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روس یورپی یونین کو کمزور کرنا چاہتا ہے: یورپی رہنما

روس یورپی یونین کو کمزور کرنا چاہتا ہے: یورپی رہنما

Sat, 22 Oct 2016 12:27:18    S.O. News Service

واشنگٹن،21؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یورپی یونین کی سربراہی ملاقات کے پہلے دن یورپی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ روس اس یورپی اتحاد کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یورپی یونین سمِٹ کے چیئرمین ڈونلڈ ٹُسک نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ یورپی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ روس کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزیاں، سائبر حملے اور یورپی سیاسی عمل میں مداخلت جیسے اقدامات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ روس کا مقصد یورپی یونین کو کمزور کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی رہنماؤں نے متحد رہنے اور اپنے راستے پر جمے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی یونین کے دو روزہ سربراہی اجلاس کا آج دوسرا اور آخری دن ہے۔


Share: